Buy website traffic cheap

عائشہ نذیر جٹ

عائشہ نذیر جٹ نے ٹکٹ واپس لیے جانے کے باوجود عمران خان کو تحفہ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): عائشہ نذیر جٹ نے کہا ہے کہ وہ این اے 162اور 163سے آزاد حیثیت میں جیت کر عمران خان کو تحفہ دینگے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان پر بہت دباؤ تھاکہ ہم سے ٹکٹ واپس لیا جائے۔ عائشہ نذیر جٹ نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خاکوانی پر الزام عائد کیا کہ ٹکٹ واپس لیے جانے میں ان کا بہت کردار ہے اور ہم ضمنی الیکشن بھی ان کی وجہ سے ہارے تھے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ جہانگیر ترین ایک کاروباری شخص ہیں اور وہ کرپٹ عناصر کو ترجیح دیتے ہیں۔ یادرہے کہ پی ٹی آئی نے عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد نذیر جٹ سے اس بات پر ٹکٹ واپس لیے تھے کہ ان کی دوسری بہن ایک اور حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کیخلاف آزادالیکشن لڑرہی تھیں ۔