Buy website traffic cheap

عرفان

عرفان خان کا ٹویٹرپر اپنی طبیعت کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کیلئے پیغام اور دعا کی اپیل

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے ٹویٹرپر اپنی طبیعت کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کیلئے پیغام دیا اورانہوں نے ایک نئی تصویر بھی شیئر کی ہے اور اپنے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ میری لائف کے آخری 15 دن suspenseکہانی سے کم نہیں گذرے مگر میڈیا سے درخواست کیا کہ وہ اس بارے میں کوئی قیاس آرائیاں نہ کرے اور وہ خود بہت جلد اس بارے میں آگاہ کریں گے ۔واضح رہے کہ عمران خان دپیکا پڈکون کے ساتھ ویشال بھادواج کی فلم پر کام کرنے والے تھے لیکن بیماری کے باعث شوٹنگ ملتوی ہو گئی ۔ویشان بھادواج نے ٹویٹر پر خود بتایا تھا کہ عمران خان کویرقان ہوا ہے مگر عران خان کے اس ٹویٹ کو پڑھ کرمحسوس ہو رہا ہے معاملہ کافی خراب ہے مگر اللہ بہتر کرے ۔

علی ظفر اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورمیں جوڑپڑگیا

علی ظفر اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپورمیں جوڑپڑگیا
لاہور(ویب ڈیسک):طیفا ان ٹربل اور فلم دھڑک کا20جولائی کوپاکستانی سینماگھروں میں جوڑپڑے گا۔علی ظفرنے شاندارفلم بنائی ہے جس کے ٹریلراورگیتوں نے سوشل میڈیاپردھوم مچارکھی ہے اورتوقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ فلم شائقین کو پسند آئیگی دوسری طرف بالی ووڈ سکرین پرراج کرنیوالی آنجہانی سری دیوی کی 21سالہ بڑی بیٹی جھانوی کپور کی اپنی ماں کیساتھ مشابہت بھی فلمی حلقوں میں موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ جھانوی کپور کے والد بونی کپور بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر ہیں لیکن اسکے باوجود جھانوی کے کیریئرکا آغاز کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس سے ہونا انکے سیلف میڈ آرٹسٹ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈائریکٹر شاشانک کیتھان کی زیر ہدایت بننے والی فلم دھڑک مکمل رومانوی فلم ہے جس میں جھانوی اور ایشان نے دو مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے ایسے نوجوان طلبا کا کردار ادا کیا ہے جو محبت کے آفاقی رشتے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔