Buy website traffic cheap

Usman

عوام کو ریلیف دینے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں:عثمان بزدار

لاہور13جنوری:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دینے کی ہدایت کی اورکہا کہ حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگرکیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھی بہترین طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے۔اڑھائی برس میں صرف کارکردگی پر توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔مخالفین نے اتنے عرصے کے دوران صرف افراتفری پھیلانے کی کوشش کی۔پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ نے سابق حکمرانوں کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے۔منفی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ پٹ چکا ہے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو ہر سطح پر موثر انداز سے سامنے لائیں گے۔کارکردگی کے ذریعے پی ڈی ایم کو کلین بولڈ کردیا ہے۔پی ڈی ایم کا وجود آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بند چکی ہے۔براڈ شیٹ نے سابق حکمرانوں کے کالے کرتوتوں کا پردہ فاش کیا ہے۔براڈ شیٹ نے سابق حکمرانوں کو چارج شیٹ کیا ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی سرٹیفائیڈلٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔