Buy website traffic cheap

قیدی

فرانس میں قیدی نے جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فلمی انداز میں فرار ہو کر سب کو حیران کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک): پیرس کے ایک بدنامِ زمانہ غنڈے نے جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی فلمی انداز میں فرار ہو کر سب کو حیران کر دیا۔ریدوئن فائد نامی اس شخص کو تین مسلح افراد نے فرار ہونے میں مدد دی۔اس کے دو بندوق بردار ساتھیوں نے دھویں پیدا کرنے والے بم پھینک کر مہمانوں کے علاقے کو دھویں سے بھر دیا جہاں فائد اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔ایک اور ساتھی باہر ہیلی کاپٹر لیے منتظر تھا، جس نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ہیلی کاپٹر گونیس کے علاقے میں اترا تاہم اس کے بعد ملزم کہاں گئے، اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔46 سالہ فائد ایک مسلح ڈکیتی کے الزام میں 25 سال کی جیل کاٹ رہے تھے۔تین ہزار کے قریب فرانسیسی پولیس اہلکار انھیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فرانس کی وزیرِ انصاف نکول بیلوبے نے جیل کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ‘یہ ایک زبردست فرار تھا۔ یہ بہت تربیت یافتہ کمانڈو یونٹ تھا جس نے ڈرون کے ذریعے اس علاقے کا سروے کر کے پوری تیاری کر رکھی تھی۔رپورٹ کے مطابق وارڈنز نے بھاگ کر جان بچائی اور الارم بجائے، تاہم ملزمان مجرم ریڈوئن کو لے کر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔کارروائی میں استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر ایک فلائٹ انسٹرکٹر سے ہائی جیک کیا گیا تھا، جس نے جیل کی حدود میں صبح 11 بجکر 15 منٹ پر لینڈ کیا، جو بعدازاں پیرس کے شمال مشرقی علاقے میں ایک جگہ پر موجود پایا گیا۔پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا پائلٹ ایک فلائٹ انسٹرکٹر تھا جو اپنے ایک اسٹوڈنٹ کا انتظار کر رہا تھا کہ مجرم کے ساتھیوں نے اسے یرغمال بنایا اور اسے ہیلی کاپٹر کو جیل لے جانے پر مجبور کیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مجرم ریڈوئن فائد ملاقاتی کمرے میں اپنے بھائی سے بات کر رہا تھا۔پولیس نے مجرم کے بھائی کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ا