Buy website traffic cheap

سکول

فغانستان ،نامعلوم مسلح افراد نے ایک سکول کو آگ لگا دی

کابل : نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک اسکول کو آگ لگا دی ،جلنے کے بعد سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات اور کتابیں جل گئیں۔ افغان حکومت کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی درمیانی شب ضلع بتی کوٹ کے کیپتان بابا مڈل اسکول کو آگ لگا کر جلا دیاہے ۔ جلنے کے بعد سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ عمارت کے اندر موجودتمام دستاویزات اور کتابیں بھی جل گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ا سکول کے طالب علموں کی تعداد آٹھ سو سے زائد ہے ۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، تاہم طالبان اور داعش کے مسلح دستے اس علاقے میں سرگرم ہیں ۔ افغان تعلیمی شعبے کے ایک اہل کار نے کہا کہ اس وقت پچانوے لاکھ افغان بچے ملک بھر کے پندرہ ہزار سکولوں میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے لڑکیوں کی تعداد چالیس فیصد ہے ۔ تاہم غربت ، تصادم اور لڑائیوں کی وجہ سے پینتیس لاکھ بچےتعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔