Buy website traffic cheap

طیفا ان ٹربل

فلم ”طیفا ان ٹربل“ نے پاکستان میں سینما انڈسٹری کے ریکارڈز توڑ دیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں بننے والی فلم ”طیفا ان ٹربل“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز 2کروڑ 25 لاکھ کاشاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ظفر علی اور اداکارہ مایا علی کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ 20 جولائی کو پاکستان سمیت 24 ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے. فلم نے سب سے زیادہ بزنس کر کے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان کی فلم’’سات دن محبت ان‘‘اورمعمر رانا کی’’آزادی‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. ظفر علی نے فلم کو سراہنے پر سوشل میڈیا کے ذریعے شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے. فلم میں علی ظفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اورنیر اعجاز بھی شامل ہیں.