Buy website traffic cheap

پارلیمانی

قومی اسمبلی آج ملک کے بائیسویں وزیراعظم کا انتخاب کریگی، عمران‌ خان اور شہبازشریف مدِمقابل

لاہور(ویب ڈیسک): قو می اسمبلی میں آج ملک کے 22ویں وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جس میں ملک کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس بار خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ووٹ دیے جائیں گے، عمران خان کے حامی ایک لابی اور شہباز شریف کے حامی دوسری لابی میں جائیں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی منظوری دی جاچکی ہے۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف پرسے ہاتھ اُٹھا لیا جس کے بعد پیپلز پارٹی نے آج ہونے والے وزیراعظم کے انتخابی عمل سے لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت تو کرے گی لیکن انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عمران خان اور شہباز شریف کسی کو بھی وزیراعظم کا ووٹ نہیں دے گی۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے چناؤ کے لیے جیت عددی برتری رکھنے والی جماعت کی ہی ہوگی، ایوان زیریں میں موجودہ پارٹی پوزیشن کو دیکھا جائے تو 152 نشستیں پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہیں جبکہ سابقہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایوان میں 81 نشستیں ہیں۔