Buy website traffic cheap

واجبات

لاہورمیں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوبا رہا، حکام بجلی بحال کروانے میں ناکام

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، این ٹی ڈی سی 500 کے وی کی مین لائن شیخوپورہ ٹرپ کرنے سے لیسکو کے 12 گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کی وجہ سے بیدیاں روڈ، غازی آباد، جوہڑے پل، راوی روڈ، گلشن ٹاؤن، اقبال ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن، بادامی باغ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ بجلی کی بندش سے گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔