Buy website traffic cheap


یار تمہاری مرغی؟سائیکل کے نیچے آگئی تھی ؟

انتخاب(صائمہ نور ۔۔۔ملتان)
ایک دوست (دوسرے سے)یار تمہاری مرغی کا کیا حال ہے جو سائیکل کے نیچے آگئی تھی
دوسرا دوست!اس کا حال تو ٹھیک ہے بس انڈے ٹوٹے ہوئے دیتی ہے
۔۔۔۔
استاد(دو لڑکوں سے )ارے !آپس میں سر کیوں ٹکرا رہے ہو ؟
ایک لڑکا !جناب آپ ہی نے تو کہا تھا کہ ریاضی میں پاس ہونے کے لیے دماغ لڑانا ضروری ہے
۔۔۔۔
جیل کا داروغہ (قیدی سے )معاف کرنا میں نے تمہیں چار دن زیادہ قید میں رکھا
قیدی !کوئی بات نہیں آئندہ آﺅں تو چار دن پہلے رہا کر دینا
۔۔۔۔
استاد(لڑکے کے باپ سے )جناب !آپ کا بیٹا کلاس میں بہت کمزور ہے
باپ:اللہ کے فضل سے گھر میں دو بھینسیں ہیں ،دودھ مکھن کی کوئی کمی نہیں پھر بھی معلوم نہیں کیوں کمزور ہے ؟