Buy website traffic cheap

تند

مجھے کتے نے نہیں کاٹا، شہباز شریف اور چیف جسٹس کے درمیان تند وتلخ جملوں کا تبادلہ

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور جسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے درمیان تند وتلخ جملوں کا تبادلہ‘ وزیراعلی بولے کہ مجھے کتے نے نہیں کاٹا تھا جو ملک کے اربوں روپے بچائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے نہیں پتہ آپ کو کس نے کاٹا ہے؟تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 56 کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کے حکم پر شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، چیف جسٹس نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ ٹیکس پیڈ کے پیسے بھاری تنخواہوں پر کیوں خرچ کیے،کس قانون کے تحت 25،25 لاکھ رو پے تنخواہ دی ؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ لوگ آپ سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جس پر شہباز شریف نے درخواست کی کہ مجھے بات کرنے کا موقع دیا جائے چیف جسٹس نے وزیر اعلی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ نے عوام سے کیا گیا کون سا وعدہ پورا کیا؟جس پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ مختلف منصوبوں میں قوم کے 160 ارب روپے کی بچت کی اایک دھیلہ بھی کم ہو تو جو مرضی سزا دیںچیف جسٹس شہباز شریف کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور جواب مسترد کردیا۔جس پروزیراعلی پھر بولے کہ میرے کاموں کی وجہ سے آپ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیںشہباز شریف نے جذبات میں آکر کہا کہ مجھے کسی کتے نے کاٹا تھا جو اربوں روپے بچائے، تاہم انہوں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معافی چاہتا ہوں سخت الفاظ واپس لیتا ہوں۔