Buy website traffic cheap

لاہورقلندرز

معاہدے کی خلاف ورزی: لاہورقلندرزکے مالک رانا عاطف کا جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالکان نے کرکٹ جنوبی افریقہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے جنوبی افریقی گلوبل لیگ میں ڈربن قلندرز کے نام سے فرنچائز خریدی تھی تاہم لیگ ختم کردی گئی جس پر ڈربن قلندرز کے مالکان کا موقف ہے کہ اب جنوبی افریقہ میں ان کے بغیر کسی بھی لیگ کا انعقاد معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے مالکان نے گزشتہ سال جنوبی افریقی گلوبل لیگ میں ڈربن قلندرز کے نام سے ٹیم خریدی تھی لیکن بعض مسائل کے سبب کرکٹ جنوبی افریقہ نے مذکورہ لیگ کو ملتوی کردیا اور اب اس کی جگہ ایک نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ گلوبل لیگ کے روح رواں ہارون لورگاٹ کو بھی بدانتظامی کے نتیجے میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے اور نئی لیگ میں ان آٹھ پرانے مالکان کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے فرنچائز خریدی تھیں۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف کے مطابق انہوں نے اپنے قانونی مشیر کے توسط سے کرکٹ جنوبی افریقہ کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے بغیر جنوبی افریقہ میں کوئی ٹی ٹوئنٹی لیگ نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ جنوبی افریقہ میں کھیل کا فروغ چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں جمع کرائے ڈھائی لاکھ ڈالرز تین فیصد انٹرسٹ کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالرز سمیت واپس کئے گئے ہیں کیونکہ ٹیم کی خریداری کے بعد ٹیموں نے مزید اخراجات بھی کئے تھے لیکن دیگر تمام فرنچائزز کے برعکس انہوں نے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔