Buy website traffic cheap

ملتان

ملتان: نجی ہوٹل میں مبینہ دھماکے کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی

لاہور(ویب ڈیسک): ملتان شہر کے علاقہ گلشن مارکیٹ کے نجی ہوٹل میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور پچیس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ سی سی پی او ملتان منیر مسعود کے مطابق ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ عینی شاہدین کے مطابق سلنڈرپھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے قریبی بلڈنگز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچااور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ابھی تک لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔