Buy website traffic cheap

مہرین سید

مہرین سید نے شوبز سرگرمیاں معطل کردیں

لاہور(یواین پی)معروف ماڈل مہرین سید نے شوبزسرگرمیاں معطل کردیں۔بتایاگیاہے کہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل معروف ماڈل مہرین سید کراچی میں ہونے والے فیشن شو میں کیٹ واک کے دوران لڑکھڑا کر گرگئی تھیں جس پر ڈاکٹرکی ہدایت پرانہوں نے شوبز سرگرمیاں عارضی طورپرختم کردی ہیں اوروہ ان دنوں مکمل آرام کررہی ہیں۔ماڈل مہرین سید نے سوشل میڈیا پر بھی اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ماں بننے والی ہیں جس پر انکے پرستاروں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔