Buy website traffic cheap

پروٹوکول

میامی ایئرپورٹ پر مسافر کی ہارڈ ڈسک سے نومولود اژدھا برآمد

لاہور(ویب ڈیسک):میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود ہارڈ ڈسک سے ایک کم عمر اڑدھا برآمد ہوا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارباڈوس جانے والے ایک مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم اہلکار کو کسی مشکوک چیز کی موجودگی کا شک گزرا جس پر بم ڈسپوزل اہلکار کو بلایا گیا جس نے سامان کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اڑدھا برآمد کرلیا۔میامی ایئرپورٹ کے ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اور ایڈمنسٹریشن ساری کوشیٹز نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر کے سامان میں کمپیوٹر ہارڈ ڈسک موجود تھی جب اسے کھولا گیا تو اس کے اندر تھیلی میں بند ایک زندہ اڑدھا چھپایا گیا تھا۔ یہ اڑدھا کم عمر ہے لیکن خطرناک ہے۔ جسے وائلڈ لائف محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔اڑدھے کی بر آمدگی کے بعد مسافر کو پرواز سے روک دیا گیا ہے اور ممنوعہ چیز بغیر اطلاع دیئے لے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم حکام کی جانب سے مسافر کا نام خفیہ رکھا جا رہا ہے اور تاحال اڑدھا لے جانے کی وجوہ کا بھی علم نہیں ہوسکا ہے۔