Buy website traffic cheap

کرکٹ

میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، کامران اکمل سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

لاہور (ویب ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے تفصیلات کے مطابق کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ابھی میری کرکٹ ختم نہیں‌ ہوئی ہے، میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔ چیف سلیکٹر کا ٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظر نہیں آرہا، اتنی ہمت نہیں کہ حق کے لئے لڑائی کرسکوں، حق کے لئے آواز بلند کروں گا تو نوٹس جاری ہوجاتا ہے.