Buy website traffic cheap

آئی سی سی

میچ فکسر کی شناخت کیلئے آئی سی سی نے عوامی مدد مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک): آئی سی سی نے ایک انڈر کور دستاویزی فلم میں دکھائے گئے مبینہ میچ فکسر کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی،گورننگ باڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کے تعاون کے بغیر بھی تفتیش میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق اور حالیہ پلیئرز پر سپاٹ فکسنگ کے تازہ الزامات کے حوالے سے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کی دوسری دستاویزی فلم آن ایئر ہونے کو تیار ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت رواں سال کے آغاز میں بھی مذکورہ ٹی وی چینل نے ایک دستاویزی فلم اپنے ناظرین کے سامنے پیش کی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی الزامات سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ اپنے اینٹی گریٹی یونٹ کے حوالے کردیا تھا جس کی جانب سے تحقیق کا سلسلہ جاری ہے لیکن دوسری جانب آئی سی سی نے پہلی دستاویزی فلم میں دکھائے جانے والے ایک مبینہ میچ فکسر انیل منور کی شناخت کیلئے عوام سے مدد طلب کرلی ہے کیونکہ دیگر تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور گورننگ باڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے تعاون کے بغیر بھی تحقیق کے حوالے سے کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کاکہناہے کہ مجرموں کی تلاش کیلئے پولیس بھی عوام سے مدد مانگتی ہے اور انہوں نے اسی وجہ سے یہ طریقہ کار اپنایا ہے۔