Buy website traffic cheap

اسلام آبادہائیکورٹ

نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن صفدرکے پیرول کا خاتمہ ، مزید توسیع کے لیے درخواست کا امکان

لاہور(ویب ڈیسک): ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث دیئے جانے والے پیرول کی مدت آج مکمل ہو جائیگی جبکہ شریف خاندان کیلئے مزید پیرول کی درخواست دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں اسیران کو آج شام تک لاہور سے واپس سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا جبکہ تینوں کے پیرول پر رہائی میں مزید 5 روز کی توسیع کیلئے آج پیر کو درخواست دینے کا امکان ہے تاحال شریف فیملی کی جانب سے صوبائی حکومت یا محکمہ داخلہ پنجاب کو توسیع کیلئے نئی درخواست نہیں دی گئی لہذا پیرول کی مدت پوری ہونے پر تینوں اسیران کو لاہور سے واپس سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا۔ پیرول پر رہائی میں توسیع کیلئے آج درخواست دینے کا امکان ہے، تینوں کی مزید 5 دن کیلئے پیرول رہائی کی مدت بڑھانے کیلئے آج پنجاب حکومت کو درخواست دی جائیگی، امید ہے کہ حکومت پنجاب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول رہائی کی مدت بڑھا دیگی۔