Buy website traffic cheap


ن لیگ اور پی پی پی کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھی ووٹرزکے ہاتھوں درگت شروع، گزشتہ پانچ سال کا حساب مانگ لیا

لاہور(ویب ڈیسک): رفتہ رفتہ پاکستانی قوم اپنے حقوق وفرائض کے حوالے سیاسی شعوربڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پانچ سال بعد اپنے حلقے میں جانیوالے امیدوارسے حساب مانگنا شروع ہوگئی ہے ۔ سیاسی شعورکی اس لہر میں ن لیگ اور پی پی پی کے تو کافی رہنماء نشانہ بنے لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے امیدوارقلندرلودھی کو خواتین نے انتخابی مہم کے دوران روک لیا اور پوچھا کہ گزشتہ پانچ سال آپ کدھر تھے اب ووٹ مانگنے آگئے ہیں۔