Buy website traffic cheap

جاسوس

واشنگٹن میں روسی خاتون جاسوسی کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب پوتن کی ملاقات کے بعدامریکا کا روس کےخلاف پہلا وار29 سالہ روسی خاتون کو گرفتار کر لیا ،خاتون پر الزام ہے کہ وہ روسی حکومت کیلئے ایجنٹ کا م کرتی ہے خاتون پر الزام عائد کیا گیا وہ امریکی شہریوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور سیاسی جماعتوں کے اندر تک رائس حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی ،۔امریکی وزارت انصاف کی جانب جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ماریا پوتینا روسی حکومت میں اعلی سطح کے عہدے دار کی ہدایات پر کام کررہی تھی ۔ امریکی وزارت خزانہ میں غیر ملکی اثاثوں کی نگرانی کرنے والے دفتر نے مذکورہ عہدے دار پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔پوتینا کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز عدالت میں پیش کیے جانے تک اسے حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔روسی خاتون کی گرفتاری کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی قومی انٹیلی جنس کے سربراہ ڈان کوٹس نے پیر کے روز بیان دیا کہ امریکی انٹیلی جنس روسی سیاسی مداخلت کے خطرے کے حوالے سے واضح موقف رکھتی ہے اور وہ “معروضی واضح انٹیلی جنس جائزے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی”۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ وہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ 2016ء کے انتخابات میں جیت کے سلسلے میں روس نے ا±ن کی مدد کے لیے مداخلت کی تھی۔