Buy website traffic cheap

نندی پورکیس

وزیراعظم کے پروٹوکول کیلئے بند کی گئی سڑک بابراعوان نے کھلوا دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب وزیر اعظم کے پروٹوکول کے لیے بند کی گئی سڑک مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کھلوادی ۔پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان ایک سڑک کنارے کھڑے ٹریفک وارڈن کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ پاک سیکرٹریٹ سے گزر رہا تھا تو پولیس نے پروٹوکول کے لیے بیریئر لگا کر راستہ عام عوام کے لیے بند کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جب سڑک کو بند کیا تو فوری طور پر ڈاکٹر بابر اعوان کو سڑک کھلوانے کی ہدایت کی۔ عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان اپنی گاڑی سے اترے اور بیریئر ہٹا کر عوام کے لیے راستہ کھلوایا۔