Buy website traffic cheap

پنجاب

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی کمی دور کرنے کا حکم

وزیر صحت کا محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اینستھیٹسٹس کی بھرتی کے لئے خصوصی مراعات اور عمر میں رعایت دی جائے گی جبکہ اینستھیٹیسٹس کی کمی سے کئی ہسپتال آپریشن کے لئے مشکل کا شکار ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایک ماہر اینستھیزیا 24 گھنٹے کام نہیں کرسکتا اس لیے میڈیکل آفیسرز کو اینستھیزیا ماہر کی تربیت بھی شروع کردی گئی ۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈپلومہ مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گیں