Buy website traffic cheap


وسیم اکرم قومی کرکٹ ٹیم سے مضبوط کم بیک کیلئے پر امید

لاہور(ویب ڈیسک): سابق قومی کپتان وسیم اکرم ایشیاء کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے بھرپور کم بیک کیلئے پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی آٹھ ماہ دور ہے اور کوئی پیشگوئی کرنا آسان نہیں لیکن پھر بھی وہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے اچھی کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میں پوری پاکستانی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی جو فیورٹ کے ٹیگ کے ساتھ سپر فور اسٹیج سے باہر ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے پاس مشرفے مرتضیٰ کی شکل میں اچھا کپتان ہے جبکہ افغانستان بھی خطرناک ٹیم کے طور پر ابھر رہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم پر ناقدین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی اور وسیم اکرم بھی گرین شرٹس کی پرفارمنس پر مایوس نظرآئے لیکن اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹرز کی جانب سے قدرے مختلف اور مثبت کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ دیگر ٹیموں سے آگے ہے اور آئی پی ایل کی وجہ سے وہاں باصلاحیت نوجوان کرکٹرز سامنے آئے ہیں۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے جو اپنی کرکٹ میں جو سرمایہ کاری کی آئی پی ایل کی صورت میں اب اس کے مثبت ثمرات سامنے آرہے ہیں۔