Buy website traffic cheap

وسیم اکرم

وسیم اکرم کے چاہنے والوں‌ کیلئے ایک اچھی خبر

وسیم اکرم کے چاہنے والوں‌ کیلئے ایک اچھی خبر……………..قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1984 میں پاکستان آٹو موبائلز کارپوریشن کی جانب سے کھیل کر کرکٹ کا آغاز کیا۔ چاہنے والے آج سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کرنے لگے
وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دوسرے عالمی بولر ہیں جنہوں نے 356 ایک روزہ میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔
بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔۔
وسیم اکرم کے ٹیسٹ کیرئیر میں 90-1989 میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سنچری اور 97-1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخو پورہ میں 257 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نمایاں ہے۔
وسیم اکرم ان دنوں کرکٹ کمنٹری کرتے ہیں اور انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کے بولنگ کوچ ہیں

————————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

ٹکٹوں کے حصول کے لئے(ق) کے دفتر میں گہما گہمی
لاہور÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷÷پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے قومی و صوبائی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں نے ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جن میں امیدوار خواتین و حضرات کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جس میں جنرل الیکشن اور مخصوص نشستوں کیلئے درخواست فارم برائے حصول ٹکٹ کیلئے وصول کیے اس موقع پر مسلم لیگ ہاؤس میں گہماگہمی نظر آئی رمضان کے باوجود ورکرز کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدواروں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے اپنے دور حکومت میں بے مثال کام کیے ۔چوہدری برادران کے بطور وزیراعلیٰ پنجا ب کام پورے پنجاب کیلئے تھے اللہ نے ان کی جماعت کو موقع دیا تو وہ دوبارہ عوام کی خدمت کرینگے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کریں گے اس موقع پر سابق ایم این اور آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں محمد منیر نے کہا کہ ہماری جماعت حقیقی مسلم لیگ ہے جس نے ہمیشہ قائداعظم کے نظریات کے مطابق عوام کی خدمت کی اور2018کے الیکشن میں مسلم لیگ اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرے گی انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے عوام میں پہلے سے زیادہ سیاسی شعور آچکا ہے ان کو معلوم ہے کہ کس حکمران نے اپنے دور حکومت میں فلاحی کام کیے ہیں۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی پنجاب خدیجہ فاروقی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ صرف لاہور میں نہیں بلکہ پورے پنجاب میں اچھی کارکردگی کی بناء پر خواتین کو ٹکٹ دے گی یہ بات قابل فخر ہے کہ 10سال گذرنے کے باوجود بہت سی خواتین جماعت کے ساتھ مخلص ہیں اور وہ اس موقع پر اپنے ساتھی امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرکے الیکشن میں اچھا رزلٹ دیں گی ۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب ماجدہ زیدی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنے وطن سے محبت کا ثبوت ووٹ دے کر کریں کیونکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے انشاء اللہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ملک کو لوٹنے والے لوگوں کو عوام مسترد کردینگے۔صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور آمنہ الفت نے کہا کہ آج مسلم لیگ ہاؤس میں خواتین کا جوش و خروش قابل دید ہے کیونکہ مسلم لیگ سے خواتین دل سے پیار کرتی ہیں سیاست میں خلوص ہونا چاہیے اور وہ ہماری خواتین میں موجود ہے۔سیکرٹر ی انفارمیشن پنجاب کنول نسیم نے کہا کہ آج کا دور2018کا ہے جہاں ووٹرز کی سیاسی تربیت میڈیا میں ہورہی ہے عوام کو معلوم ہوچکا ہے حق اور سچ کیا ہے ووٹرز مخلص حکمرانوں کو ووٹ دینگے اس موقع پر سمعیہ طارق ،تبسم ناز، احسان ناز،شازیہ چاند،پروین گل، عزیزہ سعید ،ثناء رزاق ، عذرا اسرار و دیگر خواتین ورکرزبھی موجود تھی ۔جنرل الیکشن این اے129میں قومی اسمبلی کے امیدوار رانا اسد منیر نے کہا کہ میں مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لونگا اور امید ہے عوام میرے اوپر بھرپور اعتماد کرے گی انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی ہے اور مستقبل میں عوامی خدمت جاری رہے گی۔مسلم لیگ ہاؤس میں آج شہزاد الہٰی خدیجہ عمر فاروقی ،ماجدہ زیدہ ،پروین سکندر گل، امجد مسعود این اے130 سہیل سرفراز چیمہ پی پی152،علی احمد صابر پی پی140شیخوپورہ،خرم منور منج این اے 121،مدثر فہیم پی پی 153مبشر حسین گجر پی پی149،رانا اسد منیر ایڈووکیٹ این اے129،جیمس ناز، ندیم شہزاد، اشفاق فرزند بھٹی، نیامت مسیح سمیت سینکڑوں امیدواروں نے درخواست کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔