Buy website traffic cheap


ووٹرکو عزت دو کے بعد شوہر کو عزت دو کا نعرہ سیاسی مارکیٹ میں،صحافیوں کی کیپٹن ریٹائرڈ صفدرسے چھیڑ چھاڑ

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکے بعد ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدراعوان نے آج ایون فیلڈ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ مریم نواز اپنے والد کے بیان قلمبندکرواتے وقت تو موجود رہی تھیں لیکن جب شوہر کی باری آئی تو تمام سیاسی قیادت کیساتھ کوئی بھی ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔ سماعت کے بعد صحافیوں نے سوال کیا کہ کسی کو تو آپ کے ساتھ رکنا چاہیے تھا۔ جس پر کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ مریم نواز میرے ساتھ رہنے کی بجائے اپنے والد کیساتھ رہناضروری ہے۔ اس مسئلے کو لیکر سوشل میڈیا پر منچلے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور پیغامات جاری کررہے ہیں کہ ووٹ کیساتھ ساتھ شوہر کو بھی عزت دو۔