Buy website traffic cheap


ٹماٹروں کی قلت سے قیمتیں بڑھیں :ویجی ٹیبلز امپورٹرز

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں ٹماٹروں کی قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ جبکہ بھارت میں ٹماٹروں کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں انتہائی کم ہو گئی ہیں۔ پاکستان فوڈ اینڈ ویجی ٹیبلز امپورٹرز ایکسپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد اسلم پکھالی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی سبزیوں کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک تھا اور سال 2015-16 کے دوران پاکستان نے بھارت سے 14 ارب روپے مالیت کے ٹماٹر درآمد کئے تھے لیکن بھارت سے سبزیوں کی درآمد پر پابندی کی وجہ سے پاکستان میں ٹماٹروں کی قیمت 120 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ برس بھی ایسی ہی صورت حال کے بعد 300 روپے کلو تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹماٹروں کی کھپت 50 سے 60 لاکھ ٹن سالانہ ہے جبکہ ملک میں اس سال ٹماٹر کی پیداوار 70 سے 80 لاکھ ٹن کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے امکانات انتہائی کم ہیں،ایک ہفتے بعد سندھ سے ٹماٹروں کی فصل تیار ہو کر مارکیٹ پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ اور ٹماٹروں کی قلت ختم ہو جائے گی جس سے قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔