Buy website traffic cheap

احسن اقبال

ٹکٹوں کی تقسیم، لیگی شیر آپس میں ہی لڑپڑے، سابق وزیرداخلہ احسن اقبال اور دانیال عزیز میں تلخ کلامی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرداخلہ احسن اقبال اور سابق وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کی پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کے دوران تلخ کلامی ہوگئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔ تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز نارووال پی پی اڑتالیس میں احسن اقبال کے کزن کے مقابلے میں اپنے والد چوہدری انورعزیز کو ٹکٹ دلانا چاہتے ہیں جس کی بناپر دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی۔ احسن اقبال کے کزن چوہدری منان اسی حلقہ سے پانچ ایم پی اے رہ چکے ہیں اور اب دانیال عزیز اسی حلقہ سے اپنے والد کو لڑوانا چاہتے ہیں۔