Buy website traffic cheap

سپنرعبدالرحمان

ٹیسٹ اسپنرعبدالرحمان کا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان

لاہور(یواین پی) ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے آف اسپنرعبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کااعلان کردیا تاہم وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے محکمے حبیب بینک کی طرف سے بدستورکھیلتے رہیں گے۔ 2014 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عبدالرحمان نے آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آف اسپنر نے 22 ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹ اپنےنام کی ہیں، جبکہ 31 ون ڈے میچز میں ان کےشکار کی تعداد 30 رہی۔ عبدالرحمان نے8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 11 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ٹیسٹ اسپنرعبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہر کرکٹر کو کرنا ہوتا ہے، چار سال سے ٹیم سے باہر تھا، اب واپسی کا بھی کوئی چانس نہیں لگ رہا تھا جس پر مناسب یہ ہی سمجھا کہ باقاعدہ طورپریہ اعلان کردوں۔ اب سارافوکس فرسٹ کلاس کرکٹ اور لیگ کرکٹ پر مرکوز کروں گا۔اپنے والدین اور اہلیہ کے بعد شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور بھر پورسپورٹ کیا۔ پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے، ملک نے بہت عزت اور نام دیا۔ 2011- 12 کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 5 وکٹ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے والے عبدالرحمان نے ساتھی کرکٹرز کا بھی شکریہ ادارکیا اور کہا کہ سعید اجمل کے ساتھ بہت اچھا ساتھ رہا، جب ایک اینڈ سے وہ اور دوسرے اینڈ سے بولنگ کرتاتھا تو بہت مزہ آتا تھا۔ خواہش تھی کہ ایک ٹیسٹ اور کھیلنے کا موقع ملتا تو وکٹوں کی سنچری ضرور بنانےمیں کامیاب رہتا لیکن قسمت میں ایسا نہیں تھا۔