Buy website traffic cheap

سیلاب

پاکستانیوں کا سیلاب سے متاثرہ بھارتی شہر کیلئے اہم اقدام، بھارتی افسران بھی تعریف کرنے پر مجبور

دبئی (ویب‌ڈیسک) پاکستانیوں نے ایک بار پھر رحم دلی اور انسانیت کا نمونہ پیش کر کے بھارتیوں سے داد وصول کی ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کیرالہ میں آنے والے اس‌ صدی کے سب سے خوفناک سیلاب سے ہر طرف تباہی مچ گئی ہے. اس تباہی کے نتیجے میں اب تک تقریبا 350 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں. بھارتی افراد کی مدد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کے ادارہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تحت امدادی سامان اکھٹا کیا جارہا ہے. تاکہ بھارتی افراد کی مدد کی جاسکے.
بھارتی پولیس آفیسر نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ دیکھئے کون بھارتیوں کی مدد کررہا ہے. جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں ملک امن چاہتے ہیں لیکن سیاسی لوگ ایسا ممکن نہیں ہونے دیتے.