Buy website traffic cheap

فخر

پاکستانی گلوکار فخر عالم دنیا کے گرد چکر لگانے کیلئے تیار

لاہور(شوبز رپورٹر) پاکستانی اداکار گلوکار اینکر اور بےگم اقلیم اختر المعروف جنرل رانی کے نواسے فخر عالم اپنی دیرینہ خواہش کی تکمےل میں اب جہاز اڑانے جارہے ہیں۔ 2015 میں سب سے پہلے انہوں نے اپنے اس دلچسپ خواب پر بات کی تھی جو تین سال بعد اب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے۔ فخر عالم نے کہا کہ تین سال قبل 2015 میں انہیں امریکہ میں پرائےوےٹ لائسنس ملا اور انہیں امید تھی کہ وہ دنیا بھر کا سفر کریں گے اور وہ پہلے پائلٹ ہونگے جو خود جہاز اڑاکر پوری دنیا کا سفر کریں گے۔ فخر عالم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار جب یہ اعلان کیا تھا تو میرے پاس جہاز اڑانے کا صرف 40 گھنٹوں کا تجربہ تھا مجھے بعد میں پتہ چلا کہ یہ کتنا مشکل ہے۔ فخر عالم نے کہا کہ میں نے ایڈونیچر کی کافی تیاری کررکھی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات پر بھی غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 28 دنوں میں دنیا بھر میں گھومنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کا نام ”مشن پرواز“ رکھا گیا ہے۔ اس سفر کے دوران میں دنیا بھر کے 30 اےئر پورٹس سے جہاز اڑاﺅں گا۔