Buy website traffic cheap


پاکستان تحریکِ انصاف کے عثمان ڈاروزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین مقرر، سابقہ سکیموں کے آڈٹ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارکووزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقررکردیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے منظوری دےدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی نمائندگی کیلئے عثمان ڈاربہترین انتخاب ہیں،یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کوبااختیاربنانے کاٹاسک سونپاہے،وزیراعظم نے جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے لیپ ٹاپ سکیم میں مبینہ کرپشن کے آڈٹ کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت نے لیپ ٹاپ مہنگے داموں خریدے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔