Buy website traffic cheap

امریکہ

پاکستان میں نئی حکومت آتے ہی امریکہ بھی میدان میں‌آگیا، نیا مطالبہ کرکے نوزائیدہ حکومت کوشش وپنج میں ڈال دیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہےکہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے اور پاکستان یقینی بنائےکہ طالبان وہاں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوب اور وسط ایشیاکے لیے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کے متمنی ہیں، افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے، وقت ہےکہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں،ہم چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےتشویش ظاہر کی ہےکہ دہشتگرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں، پاکستان سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے۔