Buy website traffic cheap

شاہینوں

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست ، شائقین افسردہ

ہرارے (ویب ڈیسک) زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں شاہینوں کو کینگروز کے ہاتھوں بدترین شکست، تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کو دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے 10.5 اوورز میں پورا کردیا. آسٹریلیا کی جانب سے ایرن فنچ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی. آسٹریلیا نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر 117 رنز کا ہدف پورا کرلیا. پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی نے اچھا پرفارم کرنے کی زحمت نہ کی، کپتان سرفراز احمد 4 رنز اور شعیب احمد محض 13 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے.