Buy website traffic cheap

امریکی

پاکستان کو دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ

واشنگٹن (ویب‌ڈیسک) امریکہ نے پاکستانی کو دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کر دی ہے. تفصیلات کے مطابق ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں کیخلاف جنگ کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کردی گئی ہے جب کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کیا۔امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امداد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر منسوخ کی گئی تاہم اگر پاکستان اپنا رویہ تبدیل کرلے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا پھر سے آغاز کرے تو امداد حاصل کر سکتا ہے۔