Buy website traffic cheap

پنجاب

پاکستان کی سہ ملکی سیریز میں بڑی جیت، زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی

ہرارے (ویب ڈیسک) پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دیدی ہے. تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ اوورز میں زمبابوے کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اوپنر فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی اور 61 رنز کی اننگ کھیل کر آئوٹ ہوئے. شعیب ملک کے 37 اور آصف علی کے جارحانہ 41 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے۔