Buy website traffic cheap

پولی تھین

پنجاب کے بیشترحصوں‌میں‌سموگ کا راج، نزلہ ، زکام اورامراضِ چشم میں اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی پنجاب میں فصلوں کے جلائے جانے کے واقعات کی وجہ سے پاکستانی پنجاب میں بھی ایک دفعہ پھر سموگ کا راج ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں نزلہ ، زکام اور امراض چشم میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں شامل سلفیٹ اور بلیک کاربن انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ کارخانوں اور فیکٹریوں سے دھویں کے اخراج اور کھیتوں کی باقیات یا فضلہ جلانے پر بھی پابندی ہے تاہم ان پابندیوں کے باوجود لاہور میں 200 مائیکرو کیوبک فی میٹر کے حساب سے سموگ پیدا ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو نتائج خوفناک ہو سکتے ہیں تاہم ایک ا چھی خبر یہ بھی ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے جمعے تک جاری رہنے والے بارشوں کے سلسلے کے بعد سموگ میں خاطر خواہ کمی آ جائے گی۔