Buy website traffic cheap

پیمرا

پیمرا اور پرنٹ کونسل ختم کرنیکا اعلان، اہم شخصیت کے اعلان نے اداروں کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیمرا اور پرنٹ کونسل ختم کر کے نیا نگراں ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا پلان تیار رہی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے. پی ٹی وی میں سنسر شپ ختم کردی ہے، پی ٹی وی نیشنل کا نام بدل کر پی ٹی وی سیاست کیاجارہا ہے، جس میں سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کارروائی اور کمیٹیوں کے اجلاس براہ راست دکھائے جائیں گے۔
پیمرا اور پریس کونسل کو ختم کرکے نیا نگراں ادارہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ادارہ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ سائبر میڈیا کی بھی نگرانی کرے گا۔