Buy website traffic cheap


پی پی 87 میانوانی سے تحریکِ انصاف کے ملک احمد خان بلامقابلہ ایم پی اے منتخب

لاہور(ویب ڈیسک): پی پی 87 میانوالی سے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک احمد خان بھچر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز محمد رفیع اور عائشہ سمیعہ نیازی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں ،پی پی پی کے ملک خالد اعوان پہلے ہی کاغذات واپس لے چکے ہیں۔ ریٹرنگ آفیسر پی پی 87 میانوالی اورڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شاہد اسلام کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی رزلٹ کے مطابق میدان میں ایک امیدوار احمد خان بھچررہ گئے ہیں جو بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔