Buy website traffic cheap


چاول کی ملکی برآمدات 2ارب ڈالر سے بھی تجاوز

چاول کی ملکی برآمدات مالی سال 2018 کے دوران 2ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی
مالی سال 2015 کے بعد مالی سال 2018 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015 کے دوران 2 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2016 میں برآمدات کا حجم 1.86 ارب ڈالر اور مالی سال 2017 میں 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 1.89 ارب ڈالر رہی ہیں اور اس دوران 3.84 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا ہے جبکہ چاول کی برآمدات کے جون 2018 کے اعدادوشمار رواں ماہ 20 جولائی تک مرتب ہوں گے اور توقع ہے کہ جون میں چاول کی برآمدات کے حتمی اعدادوشمار کے بعد برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی کیونکہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران کی جانے والی برآمدات 2 ارب ڈالر سے صرف 0.11 ارب ڈالر کم ہیں۔مالی سال 2015 کے بعد مالی سال 2018 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015 کے دوران 2 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2016 میں برآمدات کا حجم 1.86 ارب ڈالر اور مالی سال 2017 میں 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018 کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2017-18 کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 1.89 ارب ڈالر رہی ہیں اور اس دوران 3.84 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا جبکہ چاول کی برآمدات کے جون 2018 کے اعدادوشمار رواں ماہ 20 جولائی تک مرتب ہوں گے اور توقع ہے کہ جون میں چاول کی برآمدات کے حتمی اعدادوشمار کے بعد برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی کیونکہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران کی جانے والی برآمدات 2 ارب ڈالر سے صرف 0.11 ارب ڈالر کم ہیں۔