Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

چوہدری نثاراور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنومحسن نے کس پارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے ، الیکشن کمیشن نے بھانڈاپھوڑدیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو آئین کے آرٹیکل 61 کے تحت کیس بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا حق حاصل ہوتاہے اور بیان حلفی جمع کروانا ہوتاہے تاہم وہ وقت گزشتہ شام چار بجے ختم ہو گیاہے تاہم چوہدری نثار ، جگنو محسن اور احمد علی نے آزاد حیثیت میں ہی صوبائی اسمبلی میں بیٹھے کا فیصلہ کیاہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع نہیں کروایا ہے ۔جبکہ دوسری جانب تین آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے ۔