Buy website traffic cheap

ڈیموں

چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھرکی ویڈیو بناکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لگژری گاڑیوں کے متعلق کیس کی سماعت کی اور استفسارکیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بلٹ پروف گاڑی کس لیے دی گئی ہے ۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ا ن کو سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کہاں لکھاہے کہ اگر کسی کو سیکیورٹی خدشات ہوں تو اسے بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ شہبازشریف کے گھر کے سامنے والے پارک میں جہاں بچے کھیلتے تھے وہاں مورچے بنادیے گئے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ شہبازشریف کے گھرکی ویڈیو بناکر عدالت میں پیش کی جائے۔