Buy website traffic cheap


ڈاکٹر یاسمین راشد سے شکست کے خوف نے مریم نوازکو حلقہ تبدیل کرنے پر مجبورکردیا، اب کس حلقے سے لڑیں گیں، تصدیق ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): کافی عرصے سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اپنے آبائی حلقے این اے ایک سو پچیس سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف الیکشن لڑنے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے این اے ایک ستائیس سے مریم نواز کوٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف نہیں بلکہ جمشید اقبال چیمہ کیخلاف الیکشن لڑیں گیں۔ اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے این اے ایک سو پچیس میں خفیہ سروے کروایا تھا جس کے نتائج ان کی توقعات کے خلاف آئے جسکی وجہ سے مریم نوازکا حلقہ تبدیل کیا گیا۔