Buy website traffic cheap

نوازشریف

کشیدہ سیاسی ماحول نے مائیں بھی سانجھیں نہ چھوڑیں، نوازشریف کی 93 سالہ والدہ بھی گھرمیں نظربند

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کو غیر اعلانیہ ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں نظر بند کر دیا گیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحمد مہدی کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کو غیر اعلانیہ جاتی امراء رائے ونڈ پر نظر بند کر دیا گیا ہے اور انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ یاد رہے کہ نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ جانے اور نواز شریف کو گرفتار کئے جانے کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کیا تھا ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی عمر 93برس ہے ۔