Buy website traffic cheap

پارلیمنٹ

ہائیکورٹ‌ نے بڑا فیصلہ سُنا دیا .. مسلم لیگ (ن) کی سانس میں سانس آ گئی

ہائیکورٹ‌ نے بڑا فیصلہ سُنا دیا .. مسلم لیگ (ن) کی سانس میں سانس آ گئی ،،،،،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس انوار الحق نے لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت تو اس موقع پر عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب کلیم امام اور ہوم سیکرٹری پیش ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ جو لوگ غیر قانونی حراست میں ہیں انہیں آج 2 بجے تک رہا کیا جائے اور حراست میں لیے گئے افراد کی فہرست بھی فوری عدالت میں دیں۔

———————-
یہ خبر بھی پڑھیئے

فیصل آباد،موسم برسات کے دوران وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کے لئے منظم اور جامع اقدامات کئے جارہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) قیصر عباس رند
فیصل آباد…..ضلع میں موسم برسات کے دوران وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کے لئے منظم اور جامع اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں محکمہ جنگلات سمیت دیگر مختلف محکموں کو پودے لگانے کا ہدف تفویض کرنے کے علاوہ عوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم کی ترغیب دی جائے گی اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر شجرکاری مہم کے انتظامات کو منظم بنانے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر ( ہیڈ کوارٹرز ) قیصر عباس رند نے کی ۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وجیہہ الدین احمد نے شجرکاری مہم پر عملدرآمد کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) ڈاکٹر انعم ساجد ‘ زرعی یونیورسٹی ‘ جی سی یونیورسٹی ‘ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ‘ محکمہ تعلیم ‘ کالجز و سکولز ‘ محکمہ زراعت ‘ لائیو سٹاک ‘ صحت ‘ خوراک ‘میونسپل کارپوریشن ‘ ضلع کونسل ‘ میونسپل کمیٹیز ‘ ایف ڈی اے ‘ واسا ‘ پی ایچ اے ‘ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ جیل خانہ جات ‘ ضلعی پولیس ‘ ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سکولوں اور دیگر دستیاب جگہوں پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے جامع پلان تیار کیاجارہا ہے جبکہ دیگرمحکموں کی طرف سے دفاتر ‘ اداروں کے احاطوں و دیگر جگہوں پر سوا لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ صدر اجلاس نے متعلقہ محکموں کو شجرکاری مہم سے متعلق ایک ہفتہ میں محکمانہ پلان فراہم کرنے کی تاکید کی اور کہاکہ شجرکاری پلان پر عملدرآمد کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر شجرکاری کو ایک تحریک کی شکل دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں تاکہ وسیع پیمانے پر پودے لگا کر انکی بقا اور سلامتی کویقینی بنایا جائے جو کہ موسمی حالات خوشگوار رکھنے اورماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے محکمہ جنگلات ‘ تعلیم ‘ زراعت ‘ ماحولیات اور سماجی بہبود کے افسران سے کہا کہ درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق سیمینارز ‘ تقریری ‘ پوسٹر بنانے کے مقابلوں اور دیگر نوعیت کے آگاہی پروگرامز منعقد کریں ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران سے کہا کہ وہ پودے لگانے اورانکی پرورش سے متعلق تکنیکی و فنی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے سرگرم رہیں جبکہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں کو ترغیب دیکر شجرکاری کو فروغ دیں ۔