Buy website traffic cheap

بیلسٹک میزائلوں

یمن میں اتحادی فوج کی کارروائی میں 30 حوثی باغی ہلاک

لاہور(ویب ڈیسک): یمن کی جنوب مشرقی گورنری تعز میں الراھدہ ڈائریکٹوریٹ میں یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 30 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔یمنی فوج کے ملٹری ریجن 4 کے ترجمان کیپٹن محمد النقیب نے بتایا کہ رات گئے حوثی باغیوں پر کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی گئی۔ باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے جنگی طیاروں سے بھی بم باری کی گئی۔ جنگی طیاروں کی مدد سے بیت حامیم اور پہاڑی چوٹیوں پر مورچہ زن باغیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ الشریجہ اور الراھدہ کو ملانے والی سڑک پر موجود باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا الراھدہ شہر میں متمرکز اپنے جنگجوؤں کو مزید کمک فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم فضائی حملوں میں انہیں غیر معمولی جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بم باری سے درجنوں باغی جنگجو زخمی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ہے۔