Buy website traffic cheap


گیارہ سالہ چینی لڑکی کے قد نے دنیا کو حیران کردیا

لاہور(ویب ڈیسک )چین میں 11 سالہ بچی کا قد 6 فٹ 7 انچ سے تجاوز کرچکا ہے جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا قد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔زینگ زایو چین کے صوبے جینان میں کلچرل ایسٹ روڈ پرائمری اسکول کی چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اوربعض افراد کا خیال ہے کہ شاید وہ دنیا کی سب سے طویل قامت لڑکی ہے۔ لڑکی کے دونوں والدین باسکٹ بال کے کھلاڑی رہ چکے ہیں اور دونوں کا قد لگ بھگ چھ فٹ یا دو میٹر کے قریب ہے۔ڈاکٹروں نے لڑکی کے قد کی وجہ کو جینیٹک قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ قد اسے وراثت میں ملا ہے اور اسی بنا پر گیارہ برس میں اس کا قد 210 سینٹی میٹر تک پہنچ چکا ہے۔ پہلی جماعت میں ہی اس کا قد پانچ فٹ تک پہنچ چکا تھا اورچین میں چھٹی جماعت کی طالبہ کا اوسط قد چار فٹ چھ انچ تک ہوتا ہے اسی بنا پر زینگ کا قد معمول سے زیادہ تھا۔