Buy website traffic cheap

خواتین

دو پاکستانی خواتین میں ہم جنس پرستی کا پہلاکیس منظرعام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور سیشن کورٹ میں پیش آئے عجیب واقعے نے سب کے ہوش اڑ دیئے – ملکی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین میں ہم جنس پرستی کا پہلاکیس سامنے آگیا –
جس نے پوری قوم کو شرمندہ کردیا ہے-
ذرائع کے مطابق : سیشن کورٹ لاہورمیں دو خواتین میں ہم جنس پرستی کا پہلاکیس سامنے آیا ۔ مناواں کی صوبیہ نے سہیلی شیزہ کو بیوی بنا کر اپنے ساتھ رکھ لیا والدین کے لڑکی کو واپس لانے پر صوبیہ دوبارہ شیزہ کو لے گئی اور تھانہ مناواں میں اس کے والدین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ۔صوبیہ اور شیزہ مناواں کی رہنے والی ہیں، شیزہ کی والدہ عاصمہ کے مطابق شیزہ ایک مدرسے میں جاتی تھی جہاں صوبیہ نے شیزہ سے دوستی کر لی دوستی اس قدر بڑھ گئی دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہ رہتی شیزہ کے گھر سے جانے پر علم ہوا کہ صوبیہ نے اس کو بیوی بنا کر رکھا ہو ہے وہ شیزہ کو واپس لائی تو اس نے کہا یہ اس کی بیوی ہے اس کو نہیں چھوڑ سکتی، اس نے میرے اور فیملی کے خلاف مناواں تھانے پرچہ کرا دیا۔ ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت دائر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ عورت عورت سے شادی نہیں کرسکتی، اسلامی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ،پولیس نے والدین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے انوکھے کیس میں والدین اور پوری فیملی ممبران کی عبوری ضمانتیں سات جنوری تک منظور کرتے ہوے مناواں پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

حویلیاں میں جنسی درندوں کا3 سالہ بچی کو اغواء کرنے کے بعد انسانیت سوزسلوک نے ہرآنکھ اشکبارکردی
لاہور(ویب ڈیسک): پورے ملک میں جنسی درندے آپے سے باہر ہوچکے ہیں اورکمسن بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے. ایساہی ایک اندوہ ناک واقعہ خیبرپختونواہ کے شہرحویلیاں میں پیش آیا جہاں جنسی درندوں نے تین سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی کے قتل کردیا. 3 سالہ بچی گزشتہ روز دن ڈھائی بجے سے لاپتہ تھی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کرائی گئی، پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجازکی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اوردوسرے دن صبح 9 بجے 3سالہ فریال گاؤں سے دور ویرانے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔بچی کے مرنے کی اطلاع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت،ایس پی سونیا شمروز فوری طور پر حویلیاں اسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پوسٹمارٹم کرایا۔ ڈاکٹرزکی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم بچی کیساتھ زیادتی کی گئی تھی اورنیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدیدسردی میں پھینک دیا گیاجس سے بچی دم توڑگئی۔حویلیاں پولیس نے اس کربناک واقعہ کی تفتیش اور مجرمان کی گرفتاری کیلیے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا،