Buy website traffic cheap


یوٹیلٹی سٹورز کیلیے 2 لاکھ ٹن گندم فراہمی کی منظوری

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن کو نئی قیمت پر 2 لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ تاہم یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے آٹے کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی تیارکردہ سمری پر یہ فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گندم کی مالیت 8.7 ارب روپے ہوگی جس میں 1.7 ارب روپے کے ضمنی اخراجات بھی شامل ہیں۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو گندم 1400 روپے فی من کی قیمت پر فراہم کی جائے گی۔