Buy website traffic cheap

بانڈز

200روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17ستمبر کو ہوگی

حیدرآباد (یواین پی) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت کے زیراہتمام 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17ستمبرکوحیدرآباد میں ہوگی۔قومی بچت سکیم قصورکے ترجمان مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1250کی2394انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاگیا
لاہور(آئی آئی پی) پنجاب حکومت نے چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاہے -سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے -21ویں گریڈ کے ڈاکٹر راحیل صدیقی پیشہ وارانہ سول سرونٹ ہےں اور وہ 3صوبوں اور وفاق میں مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ہیں-ڈاکٹر راحیل صدیقی بہاولپور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی -کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا -ڈاکٹر راحیل صدیقی لاڑکانہ ، میرپورخاص اور بن قاسم میں اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں جبکہ انہوںنے کے پی کے میں سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ڈی جی خان میں پولیٹیکل ایجنٹ،رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی کے عہدوں پر فائز رہے ہیں -انہوںنے واپڈا میں جنرل منیجر لینڈایکوزیشن کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ایماندار،قابل اور پیشہ وارانہ آفیسر ہیں-