Buy website traffic cheap

مال روڈ پر جی پی او

مال روڈ پر جی پی او کے سامنے سڑک پر سوراخ، بڑا دعویٰ

مال روڈ پر جی پی او کے سامنے سڑک پر سوراخ، بڑا دعویٰ
لاہور: لاہور میں ہونے والی ریکارڈ بارش نے گزشتہ روز شہری نظام درہم برہم کر رکے رکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سڑک کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، اورنج لائن کے انڈر گراونڈ ٹریک کا سروے ہی نہ کروایا گیا، پائپوں کو بند کئے بغیر ہی سڑک تعمیر کر کے ہیوی ٹریفک کے لئے کھولی گئی اورنج ٹرین کے پلرز کو محفوظ بنائے بغیر ہی سڑک تعمیر کر دی گئی۔سڑک کی کھدائی کے وقت پائپ کھلے چھوڑ دئیے گئے، کئی پائپوں کو دیگر لائینوں کیساتھ منسلک ہی نہ کیا گیا تھا۔ جلد بازی میں روڑ کو کلیئر کرنے کے نام پر پائپ کھلے چھوڑ کر مٹی ڈال کر بند کیا گیا۔ اب انکوائری کمیٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے، جلد رپورٹ حکام کو پیش ہو جائے گی۔

ضرور پڑھیے:
ہیلتھ کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ

ملتان(یواین پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ ہیلتھ کے جاری منصوبوں کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ نشتر ہسپتال ٹو کے منصوبے کی افادیت کے پیش نظر رواں مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں ۔ نشتر ہسپتال سمیت صوبہ کی 13بڑے ہسپتالوں کی ایمرجنسی کی تعمیر نو جاری ہے۔ شعبہ صحت کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے نشتر ہسپتال اور برن یونٹ کے دورے کے دوران بتایا کہ صحت کے شعبہ میں طبی سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔ صوبہ کے مختلف ہسپتالوں کے دوروں کے دوران مریضوں کی زیادہ تعداد اور سٹاف کی کمی کے ایشو کو اپنے منیڈیٹ کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت صرف آزادانہ الیکشن کے پُرامن انعقاد کے لئے قائم کی گئی ہے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کریں گے تاہم لانگ ٹرم منصوبوں کے بارے میں نئی حکومت کے لئے سفارشات مرتب کریں گے۔ قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری ملتان آمد کے فوراً بعد نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچے جہاں انہیں نشتر ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ نگران وزیراعلیٰ نے نشتر ہسپتال کے آئی سی یو ، آپریشن تھیٹرز، سرجیکل ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے احوال دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے مریضوں سے دستےاب طبی سہولتوں اور عملے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے وفد کو ان کے جائز مطالبات کو قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعدازاں انہوں نے برن یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اسے سراہا۔