Buy website traffic cheap

عمران خان

عمران خان جب حلف اٹھانے کے لیے بنی گالہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں پہنچےتو ان کے ساتھ کتنا پروٹوکول تھا، تمام دعوے غلط ثابت

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیر اعظم عمران خان کو سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی لایا گیا۔ عمران خان کو 10 بجے سے پہلے بنی گالہ سے قومی اسمبلی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا۔ ان کے قافلے میں 10 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں ۔ عمران خان اپنی ذاتی گاڑی میں سوار تھے جبکہ ان کے قافلے میں موبائل جیمر بھی شامل تھا۔ ان کی آمد کے موقع پر بنی گالہ سے قومی اسمبلی تک سکیورٹی بھی انتہائی سخت رکھی گئی تھی۔